ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ریاستی حکومت نے ہاوزنگ انقلاب برپا کیا ہے: وزیراعلیٰ بسوا راج بومئی

ریاستی حکومت نے ہاوزنگ انقلاب برپا کیا ہے: وزیراعلیٰ بسوا راج بومئی

Wed, 02 Feb 2022 10:48:15    S.O. News Service

بنگلورو،2؍فروری (ایس او نیوز) ریاستی وزیراعلیٰ بسواراج بومئی نے کہاکہ ریاست میں گھروں کے تعلق سے حکومت ہاوزنگ انقلاب برپا کرنے کی کیونکہ گھر ہر ایک کا بنیادی حق ہے اورانصاف کے دائرہ میں گھر حاصل کرنے قانون میں نرمی بے حد ضروری ہے۔ اپنے سرکاری دفتر کرشنا میں راجیو گاندھی ہاوزنگ کارپوریشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کے 1لاکھ روپئے کی ملٹی اسٹور بنگلور ہاؤزنگ اسکیم اہل مستفدین کے لئے گھروں کے انتخاب کے عمل کا افتتاح کرتے ہؤے بومئی نے اس خیال کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ تمام اہل مستفدین کوگھر فراہم ہوگا اور نو تعمیر شدہ لے آؤٹس کی قانونی طور پر ترقیاتی کی جائے گی۔ اس موقع پر علامتی طور پر سمپت کمار، کملما، منجولا، رمیش ودیگر مستفدین کو گھر تقسیم نامے وزیراعلیٰ کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیر برائے ہاوزنگ وی سومنا نے بتایاکہ وزیراعلیٰ ملٹی اسٹورڈ بنگلور ہاوزنگ اسکیم کو جلد از جلد مکمل کرنے وزیراعلیٰ کے تعاون کے لئے وہ شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ متعلقہ ا فسروں کے ساتھ بات چیف کے بعد صرف 6ماہ کے اندر تقریباً 520ایکڑ زمین فراہم کی گئی۔

انہوں نے بتایاکہ اسکیم کے تحت تعمیری کام زوروں سے جاری ہے۔ فی الوقت 46ہزار گھروں کی تعمیر مکمل ہوئی ہے اور مستفدین کے انتخاب میں شفافیت برتی گئی ہے۔ سومنا نے بتایاکہ بنگلور شہر ضلع حدود میں بسنے والے اقتصادی طور پر کمزور طبقات کے لئے بے گھروں کے لئے پہلے مرحلہ میں 38,403 ایک بی ایچ کے گھروں کے لئے آن لائن عرضیاں داخل کرنے والے 15مستفدین و علامتی طور پر گھر تقسیم نامے دیئے گئے ہیں۔

اس موقع پر ریاستی وزیر برائے منسپل انتظامیہ ایم ٹی بی ناگراج، بی ڈی اے صدر ایس آر وشواناتھ، ضلع ڈپٹی کمشنر منجوناتھ ودیگر حاضر رہے۔


Share: